ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے تسنیم خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان الماتی میں جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ مذاکرات امریکی سچائي پرکھنے کی کسوٹی ہیں کیونکہ امریکہ مسلسل اسلامی جمہوریہ ایران سے دو طرفہ مذاکرات کی درخواست کرتا رہا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ وہ مذاکرات اور مسائل کو حل کرنے میں سچا ہے لہذا اب امریکیوں کو اپنی سچائی عملی طور پر ثابت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد کی گئيں پابندیاں ناکام رہی ہیں اور ایران کا دورہ کرنے والے مغربی سیاحوں اور صحافیوں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران پر پابندیاں لگا کر مغربی ممالک کو کوئي خاص نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک پابندیوں کی وجہ سے بہت سے اقتصادی مواقع سے محروم ہوگئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ ایران کی منطقی تجاویز اس کے ایٹمی حقوقی کو تسلیم کئے جانے اور پابندیاں اٹھائے جانے پر مبنی ہیں اور اگر امریکہ اور مغربی فریق ایران کے یہ دونوں حقوق تسلیم کرلیں تو دیگر شعبوں میں زیادہ تعاون کی راہ ہموار ہوگي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406600
علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کو ایرانی مجوزہ پیکیج کا واضح جواب دینا چاہئے۔